نئی دہلی،31؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) ہماچل پردیش میں جنگل کی آگ بے قابو ہو رہی ہے ۔ منگل کے روز ڈپٹی رینجر سمیت چار افراد کی موت کے بعد بدھ کے روز ایک خاتون کی جان گئی ہے ۔ وہیں کئی جگہوں سے جھلسنے کے خبریں ہیں۔
ذرائع کے مطابق ، ہماچل کی دیگر جگہوں پر آگ سے آٹھ لوگوں کی جان جا چکی ہے ۔ اس کے علاوہ ، کروڑوں کی فارسٹ پراپرٹی بھی راکھ ہو گئی ہے ۔ ہوہیں جمبا می جنگل کی آگ کی چپیٹ میں آنے سے 133 سال پورانے چرچ کے جلنے کی بھی خبر ہے ۔
شملا ضلع میں سنی علاقہ میں گھیروں تک جنگل کی آگ پہنچ گئی ہے ۔ یہاں ایک گھر آگ کی زد میں آنے سے دادی کی موت اور پوتی جھلس گئی ہے ۔ بدھ کے روز لگی روزدار آگ جمعرات کے روز بھی بجھائی نہیں جا سکی ہے ۔